سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25اکتوبر2017ء) قائمقام ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اور پولیس کو جرائم پیشہ افرادسے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں قیام امن کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیار ہے اورجرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے 24گھنٹے کو شاں ہے، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اورپچھلے ہفتے ڈویژن بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ، کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ بھر میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے27مفروران ، 382مشتبہ افراد ، 17کلاشنکوف ،پستول 95 ، 47رائفل،1سٹینڈ گن ، 2 ایل ایم جی ،3002کارتوس ، 17 جارجر،21ماٹر گولہ، 1 ہینڈگرنیڈ،6خنجر،121.960-kg چرس،1.156-kg ہیروئن اور160 لیٹر شراب بر آمد کرکے کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
اشتہار