اشتہار

ڈویژن بھر میں پولیس کی کارروائیاں،،بھاری اسلحہ ومنشیات برآمد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا گیا، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے اس حوالے سے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح میں شامل ہے،

پولیس فورس منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اس سلسلے میں پولیس فورس کے ساتھ تعاؤن کرنی ہوگی تاکہ یہاں کے بچوں کو ایک پاک معاشرہ میسر ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت ڈویژن بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 63مفروران، 1047مشتبہ گان،12 کلاشنکوٹ، 6 رائفل،1کالاکوپ،137 پستول، 32شارٹ گن،2824کارتوس، 56 جارجر،4 خنجر،10سلیپر،132 سیفٹی فیوز،2ڈائمنٹ،2.500 Kg بارود، 77.225کلوگرام چرس،0.072 kgآئس، 0.050کلوگرام افیون، 4.860کلوگرام ہیروئن جبکہ 74لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں تاکہ جس پر بروقت پولیس کاروائی کرکے اپ کو اور اپکے بچوں کو ایک پر امن اورجرائم سے پاک معاشرہ میسر کریں، پولیس عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کریں گے۔

اشتہار

ArrestedDIGMalakandPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار