اشتہار

ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز سید نواب خان کا ڈویژنل آفس سوات کا دورہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز سید نواب خان نے ڈویژنل آفس سوات کا دورہ کیا، جہاں پر انہیں فوڈ سیفٹی اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ فراہم کی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکورٹرز نے اتھارٹی کے جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے انسپکشن کے دوران اشیاء خوردونوش کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھی اگاہی حاصل کی۔ سید نواب خان نے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں ریسٹورنٹس، بیکری یونٹس اور خوراک سے وابستہ دیگر کاروباروں کا فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ معائنہ بھی کیا، اس دوران ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد بیکری یونٹس اور ریسٹورنٹس پر جرمانے عائد کئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ خوراک میں ملاوٹ اور غیر محفوظ خوراک کے کاروبار میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی، اور سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا۔ انہوں نے ضلع سوات فوڈ سیفٹی ٹیمز کو زبردست کارکردگی پر سراہا اور کہا کہ شہریوں تک معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے خوراک سے وابستہ کاروباروں پر نگرانی کا عمل مزید بہتر کیا جائے۔

اشتہار

Halal Food Authority
Comments (0)
Add Comment

اشتہار