ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سائیٹ کمیٹی برائے سنٹرل جیل سیدو شریف سوات کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سپرٹینڈنٹ جیل سوات،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی،بریکوٹ،کبل بزریعہ ویڈیو لنک،جبکہ پبلک پراسیکیوٹر،ڈسٹرکٹ پاپولیشن،ڈی ای او میل ،محکمہ صحت، ایگزیکٹو انجینیئر (سی اینڈ ڈبلیو )ڈویژن،ٹی ایم اے بابوزئی اورمحکمہ سماجی بہبود سمیت کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں جیل میں موجود قیدیوں اور سہولیات کی فراہمی و مسائل کے بارے میں بات چیت کی گئی اور افسران کو ہدایت کی گئی کہ انڈسٹریل یونٹ، لائبریری، ادویات کی فراہمی، تعلیم بالغاں ،دینی و دنیوی تعلیم ،قیدیوں اور حوالاتیوں کو دی گی سہولیات اور سیکورٹی،صفائی سمیت دیگر امور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل سیدو شریف میں قیدیوں کو دیگر سہولیات کیساتھ ساتھ طبی سہولیات ماہر ڈاکٹرز کو ڈیوٹی روسٹر کے مطابق بھجوایا جا ئے۔ علاؤہ ازیں مستقل بنیادوں پر سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مرد قیدیوں کو بھی باہنر اور معاشر کا عمدہ شہری بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ جلد خصوصی پلان تشکیل دے دی گئیں