اشتہار

ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیرِ صدارت ریونیو امور کا جائزہ اجلاس

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیر صدارت ریونیو امور کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ مال کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلع سوات کے تمام اسسٹنٹ کمشنر و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات حامد بونیرے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی منیر خان حلیمزئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سوات لقمان خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، تحصیلداران، ضلعی قانونگو سوات اور محکمہ مال کے دیگرافسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریونیو اکاؤنٹنٹ سوات نے اجلاس کے شرکاء کو ضلع بھر کے ریونیو امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے محکمہ مال کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کئیں۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کے حصول میں مسائل کو ریونیو افسران کے ساتھ مل کر جلد از جلد حل کریں۔انہوں نے تحصیلدار، ریونیو افسران اور گرداوروں کو مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بناتے ہوئے کارکردگی سے ڈپٹی کمشنر سوات دفتر کو مسلسل آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے محصول کی وصولی کو بہتر بنانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے اور مسائل کی نشاندہی کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے احکامات جاری کئے اور کہا کہ مقصد کے حصول کیلئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا تھا کہ صوبائی مالیاتی چیلنچز سے نمٹنے کیلئے ریونیو احداف حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ریونیو امور کے انجام دہی میں عوامی مشکلات اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

اشتہار

Deputy Commissioner Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار