اشتہار

ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کا دارالامان اور بچوں کے ہاسٹل کا دورہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:15نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے گزشتہ روز دارالامان سوات اور خصوصی بچوں کے ہاسٹل مینگورہ کا دورہ کیا۔ اے ڈی سی محمد طاہر ، اے سی بابوزئی شہاب محمد خان،ڈائریکٹر خپل کور محمد علی خان، ایس آرایس پی کے آرپی ایم زاہد خان، سی ڈی ایل ڈی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر مراد علی اور انچارج دارالامان راحت اللہ بھی ان کے ھمراہ تھے۔ ڈی سی سوات نے دونوں مقامات پر مکینوں کی خیر یت دریافت کی اور ان کی ضروریات اور مسائل سے آگاہی حا صل کی ۔ انھوں نے دارالامان اور نا بینا بچوں کے ہاسٹلوں میں 52ہائیجین کٹس تقسیم کیں جبکہ 33کٹس ایک ہفتہ کے دوران فراہم کرنے کا حکم دیا۔ انھوں نے ایس آر ایس پی اور سی ڈی ایل ڈی کو ایک ھفتہ کے دوران تمام خواتین اور نا بینا بچوں کو کمبل اور میٹر یسز فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ڈی سی سوات نے دارالامان میں فوری طور پر جنریٹر جبکہ نابینا بچوں کے ہاسٹل میں گیزر کی فراہمی کا بھی حکم دیا ۔ اسی طرح انھوں نے نا بینا بچوں کو کھیلوں کے خصوصی سامان فوری طور پر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اشتہار

Dar-ul-AmanDC

اشتہار