سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم نے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کے ہمراہ مینگورہ شہر کے بازاروں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے شہر سے عوام کو اپنے گھروں میں جانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ آج کے دورے کے مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے بے جا باہر نہ نکلیں اور اپنے گھروں میں رہ کر خود کو محفوظ بنائیں اس موقع پر انہوں نے مختلف دکانوں میں اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کئے اور کہا کہ دکاندار اس مشکل گھڑی میں عوام کو ریلیف دیں اور ناجائز منافع خوری سے دریغ کریں ۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے سدباب کیلئے موجودہ حکومت نے 28مارچ تک عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور تمام سرکاری دفاتر بند کر دئے گئے ہیں اور ان حالات میں یہ احتیاطی تدابیر ضروری ہے اس پر عوام عمل کریں تاکہ خود بھی کرونا سے محفوظ رہے اور اپنے گھر والوں اور عوام کو اس سے محفوظ بنا سکیں۔