اشتہار

ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری، سوات کے جیولرز کا پولیس کو خراج تحسین

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات جیولرزایسوسی ایشن نے سوات پولیس کوخراجِ تحسین پیش کیا ہے جس نے محدودوقت میں جیولرکی دکان میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو ٹریس کیااور چوری شدہ سونا برآمد کرکے مزید تحقیقات شروع کیں،اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے قائمقام صدراکبرعلی نے جنرل سیکرٹری ضیاء اللہ،محبوب علی شاہ،احمدعلی اوردیگر عہدیداروں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چنددن قبل صرافہ بازارمینگورہ میں جیولرکی دکان میں ڈکیتی ہوئی تھی پولیس نے رپورٹ درج کرکے محدودمدت میں ملزموں کو ٹریس کیا اورمزید تحقیقات شروع کردیں جس پر ہم ڈی پی او زاہدنوازمروت،ڈی ایس پی بادشاہ حضرت،ایس ایچ او مجیب عالم خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ جلد ملزموں سے مزید سونا برآمد کیاجائے گا،انہوں نے پولیس کو اپنی ایسوسی ایشن کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار