سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ڈی ایس پی سٹی امجد خان، ایس ایچ او مینگورہ مجیب عالم خان،او ڈبل آئی مشرف خان، ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور تاجر برادری کے ترجمان خالد محمود خالد کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 08 اکتوبر 2023 کو اٹا ڈیلر عبد الکریم (المعروف کریم اٹا ڈیلر) نے تھانہ مینگورہ پولیس کو رپورٹ کی کہ گنبد میرہ روڈ پٹھانے میں ملزمان نامعلوم نے اُسے روک کر اسلحہ کی نوک پر 17 لاکھ 95 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں جس کی مدعیت پر تھانہ مینگورہ میں رپورٹ درج رجسٹر کر لیا گیا،واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ار پی او ملاکنڈ محمد علی خان اور میں نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کو واقعے کو ٹریس آؤٹ کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا، جس پر ایڈیشنل ایس پی سوات نے ایس ڈی پی او سٹی امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان اور دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دیدی،جنہوں نے جدید ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ڈکیت گروپ کے ملزمان سوالی خان ولد دوشا خان، شہزاد اشرف ولد محمد اشرف ساکنان ہری پور، منصور ولد اکبر خان سکنہ چارسدہ روڈ پشاور، حضرت عمر ولد دلنواز سکنہ چارسدہ، رحمان گل ولد عمر بادشاہ سکنہ تیمر گرہ گرفتار کر لیے جبکہ گینگ کا مرکزی سرغنہ حیات خان عرف حیاتے ولد جہان عالم ساکن پڑانگ چارسدہ دیگر دو ساتھیوں شجاعت خان ولد سرفراز خان سکنہ پٹھانے حال کڈونا منگلور اور سلمان عرف سلمانے ساکن چارسدہ سمیت عدم گرفتار ہیں، جن کے گرفتاری کی سر توڑ کوششیں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیاتے کے متعلق مورخہ 12 اکتوبر کو مخبر خاص کے ذریعے اطلاع ملی کہ ملزم حیات نے تنگی ضلع چارسدہ میں اپنے رشتہ دار کی گھر میں پناہ لی ہے، اطلاع کی پیش نظر ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان کے قیادت میں پولیس ٹیم ملزم کی گرفتاری کیلئے چارسدہ کی علاقہ تنگی جا کر پر جہاں ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے مذکورہ گھر پر چھاپہ زنی کی گئی، مگر ملزم نے گرفتاری دینے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی جس کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ مینگورہ بلٹ پروف جیکٹ پر تین گولیاں لگ کر بال بال بچ گئے،انہوں نے کہا کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے جس سے ملزم حیات عرف حیاتے ولد جہان عالم ساکن پڑانگ چارسدہ موقع پر جاں بحق ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ملزم حیات عرف حیاتے ضلع سوات کے علاوہ خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع اور پنجاب پولیس کو بھی سنیچنگ کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا،ڈی پی او سوات نے کہا کہ ڈکیٹ گروپ کے گرفتار ملزمان سے مبلغ 8 لاکھ 50 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کر لیا ہے۔ جبکہ عدم گرفتار دو ملزمان کے گرفتاری کی کوششیں جاری ہے، جنہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح بتاریخ 14اکتوبر2023کو مدعی سنگین ولد عطاء اللہ ساکن رنگ محلہ مینگورہ نے اپنے دکان واقع سٹی سنٹر قمبر سے ایک عدد ڈائمنٹ رینگ مالیت چار لاکھ روپے اور 85ہزار نقد ی روپے کو چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ رحیم آباد میں درج کی تھی،انہوں نے کہ اس حوالے سے میں نے تھانہ رحیم آباد پولیس کو فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی، جس پر تھانہ رحیم آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی خواتین چور گینگ گروپ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جرم 380-34PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا، انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث تین خواتین چور بخت تاجہ زوجہ آفتاب سکنہ کاکا ٹاون پشاور، شگفتہ زوجہ حسن سکنہ مہمند ایجنسی حال راولپنڈی، رخسانہ زوجہ آصف سکنہ صدر بازار پشاور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار لاکھ روپے مالیت کی ڈائمنڈ رینگ اور مبلغ 30ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ واردات میں ملوث ان کے عدم گرفتار شوہروں کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائیگا، جن سے مزید انکشافات متوقع ہے۔