سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پشاور زلمی کی ٹیم کا مالم جبہ آمد کے موقع پر میوزک نائٹ کا اہتمام، مشہور بینڈ خماریاں کی پر فارمنس، ڈیرن سیمی کے بھنگڑوں نے سماں باندھ لیا۔ سوات کے سیاحتی علاقہ مالم جبہ میں پشاور زلمی کی ٹیم جس میں کوچ ڈیرن سیمی،ہاشم آملہ،کامران اکمل،وہاب ریاض،اکرم خان اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں دو روزہ دورے پر مالم جبہ پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ رات مالم جبہ میں میوزک نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں مشہور بینڈ خماریان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ( خبر جاری ہے )
اس موقع پر ڈیرن سیمی نے خوب بھنگڑا ڈالا اور شرکاء بھی ناچنے پر مجبور ہو گئے۔ اس سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم زپ لائن سے بھی محظوظ ہوئے جبکہ بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی گئی۔اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ پہلی مرتبہ ملم جبہ کا وزٹ کیا،مالم جبہ خوبصورتی میں بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ملم جبہ سیاحوں کے لیے جنت اور پر امن ٹورسٹ پوائنٹ ہے،حکومت کو ملم جبہ طرز پر سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے چائے تاکہ ملم جبہ کی طرح دیگر علاقے بھی سیاحوں کی توجوں کا مرکز بنے۔