ڈیرہ اسماعیل خان (زما سوات) تحصیل کلاچی کے علاقے کڑی ملنگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 10 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران کیپٹن حسنین شہید ہوگئے، جبکہ لانس نائیک رفاقت اور فاروق زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تمام 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے، جبکہ ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔