سوات(زما سوات ڈاٹ کام )وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 03 جون 2022 ء سے اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 209.00 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامے میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 385 روپے اور عام بس کا کرایہ 359 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 240 روپے او رعام بس کا کرایہ 224 روپے، پیر بابا 172 روپے اور عام بس کا کرایہ 161 روپے، الپوری 146 روپے اور عام بس کا کرایہ 136 روپے، بیشام 231 روپے او ر عام بس کا کرایہ 215 روپے اور تیمر گرہ کیلئے فلائن کوچ کا کرایہ195 روپے او ر عام بس کا کرایہ 182 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائن کوچ کا کرایہ 146 روپے اور عام بس کا کرایہ 136 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 231 روپے اور عام بس کا کرایہ 215 روپے، الوچ سے مینگورہ فلائن کوچ کا کرایہ 258 روپے اور عام بس کا کرایہ240 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ضلع بونیر کے پیر با با سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 345 روپے اور عام بس کا کرایہ 322 روپے, مردان کیلئے باالترتیب 217 اور 203 جبکہ پیر بابا سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 130 روپے اورعام بس کا کرایہ121 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔