اشتہار

ڈیڈک آفس سوات میں تحریک انصاف کی سیاسی بیٹھک،چائے پانی بھی سرکاری خرچے پر

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈیڈک آفس میں غیر قانونی سیاسی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، سرکاری دفتر میں تحریک انصاف کی ضلعی کابینہ کا تعارفی اجلاس، چائے پانی بھی سرکاری خرچے سے کیا گیا۔ ڈیڈک آفس سوات میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں شرافت علی کی زیر صدارت نئی کابینہ کا تعارفی مگر غیر قانونی اجلاس منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیڈیک چئیر مین فضل حکیم کے آفس میں منعقدہ اجلاس میں نئی ضلعی کابینہ کے زاہد خان باز خان،حاجی فضل مولا،حضرت رحمان ماما،خواجہ قاسم،بہادر خان،فضل اکبر بابا ،سیف اللہ اور محمد عالم نے شرکت کی۔ ڈیڈک چیئر مین کے سرکاری دفتر میں تحریک انصاف کی نئی ضلعی کابینہ کے اجلاس میں چائے پانی بھی سرکاری خرچے سے کیا گیا جبکہ اجلاس کے بعد ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم کے ساتھ گروپ فوٹو بھی کھچوائی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیڈک آفس سرکاری پراپرٹی ہے اس کو تحریک انصاف کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا غلط اور سرکاری خزانے کا نقصان ہے۔ قانونی طور پر سرکاری عمارت کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ،اعلیٰ حکام واقعے کا نوٹس لے ۔

اشتہار

ddac chairmain
Comments (0)
Add Comment

اشتہار