ڈی آئی خان (ویب ڈیسک ) رسیکیوذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے باعث 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ڈیڑھ سالہ ایک بچی کی لاش بھی ملی ہے۔
زیر اعظم عمران خان نے ڈی آئی خان میں قیمتوں جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔