اشتہار

ڈی آر سی ممبران اور ڈی آئی جی کے مابین ملاقات

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)  ڈی آر سی ممبران کی آرپی او ملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر سے ملاقات، مسائل سے اگاہ کیا،آر پی او ملاکنڈ ڈویژن نے مسائل کے حل اورتحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، گذشتہ روز ڈی آر سی ممبران نے آرپی او ملاکنڈ ڈویژن کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر آرپی اوذیشان اصغر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، اس حوالے سے ہم نے تمام خارجی اور داخلی راستوں پر بھاری نفری تعینات کردی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ پولیس گشت کو بھی بڑھادیاگیاہے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم ہو،انہوں نے کہاکہ عوام پولیس کے ساتھ اس حوالے سے تعاؤن کریں تاکہ سوات کے امن وامان برقرار رہے، انہوں نے کہاکہ سوات میں بہت قربانیوں کی بدولت امن بحال ہوا اسے رائیگا نہیں ہونے دیں گے اور ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سوات کے امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار کریں۔

اشتہار

DRCMembaran
Comments (0)
Add Comment

اشتہار