اشتہار

ڈی آر سی کمیٹی تھانہ مینگورہ کی کوششوں سے اب تک ایک ہزار سے زائد تنازعات حل ہوچکے ہیں،حاجی رسول خان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 نومبر 2018ء) ڈی آر سی کمیٹی تھانہ مینگورہ کی کوششوں سے ایک ہزار سے زائد تنازعات حل ہوگئےہیں،بیشتر ایسے تنازعات بھی ختم کئے گئے جو محتلف عدالتوں میں زیر سماعت تھے ،عوامی حلقوں کے جانب سے ڈی ارسی کمیٹی کو زبردست خراج تحسین پیش کی جارہی ہے،ڈی اری سی کمیٹی تھانہ مینگورہ کے چیئرمین حاجی رسول خان کے ذاتی کوششوں سے پختون روایات کے مطابق تنازعات اور دشمنیاں ختم ہورہی ہیں،تفصیلات کے مطابق ڈی ار سی کمیٹی تھانہ مینگورہ نے اب تک ایک ہزار پچاس کے قریب تنازعات ختم کرکے فریقین کو اپس میں بغلگیر کیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی رسول خان کا کہنا تھا کہ رضائے الہی کے خاطر لوگوں کے تنازعات ختم کررہے ہیں اب تک جتنے بھی مسئلے سامنے ائے ہیں ان کو بخوش اسلوبی ختم کردیا گیا ہے ،ڈی ارسی کمیٹی کیوجہ سے فریقین عدالتوں اور تھانوں کے معاملات سے بچ جاتے ہیں جبکہ دشمنیاں بھی ختم ہوجاتی ہے ہمارا مقصد لوگوں میں محبت اور اتفاق پیدا کرنا ہے۔

اشتہار

تنازعاتتھانہحڈی آر سیمینگورہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار