اشتہار

ڈی ایف او سوات اقبال گنڈاپور نے ڈی سی سوات کی ہدایت کو جوتی کی نوک پر رکھ دیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 31 آگست 2018ء) سوات میں ریاست دور کی پرانے درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ ایک ماہ سے جاری ہے۔ چند دن قبل سول سوسائٹی کی شکایت پر ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے ڈی ایف او سوات اقبال گنڈاپور کو ہدایات جاری کیں کہ سڑک کنارے درختوں کو کاٹنے کا ٹنڈر واپس لیا جائے اور ان درختوں کی کٹائی کو فوری طور پر روکا جائے تاہم چند دن گزرنے کے بعد درختوں کی کٹائی کا سلسہ دوبارہ شروع کردیا گیا اور ڈی سی سوات کی ہدایت کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے گورنمنٹ سکول شگئی کے سامنے بڑے بڑے تناور درختوں کو انتہائی بے دردی سے بلا خوف و خطر کاٹ لیا گیا اور رات کی تاریکی میں ہی ان درختوں کے تنے تکڑے تکڑے کرکے اٹھالئے گئے جس کے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سول سوسائٹی میں انتہائی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور بھر پور احتجاجی مظاہرہ کی دھمکی دیدی۔

اشتہار

billion tree tsunamibtscuttingDC SwatdeforestdeforestationDFOForestImran Khaniqbal gandapurPTiSwattenderTreesاقبال گنڈاپورجدرختوں کی کٹائیڈی ایف اوسواتکا سلسلہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار