اشتہار

ڈی ایف او سوات اقبال گنڈاپور کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ،انکوائری کا مطالبہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 31 آگست 2018ء) محکمہ فارسٹ کے ضلعی آفیسر اقبال گنڈاپور کے حکم پر سیدوشریف روڈ سے ریاستی دور کے درختوں کی کٹائی اور ماحول دشمنی کے خلاف سول سوسائٹی کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق سوات کے ڈی ایف او کے حکم پر سیدو شریف روڈ کے دونوں اطراف ریاست سوات دور کے درختوں کو انتہائی بے دردی کیساتھ بلا خوف و خطر کاٹا گیا۔جبکہ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ درختوں کی کٹائی کا یہ اقدام محکمہ جنگلات کی جانب سے عمل میں لایا گیا ہے۔سول سوسائٹی نے تقریباً تین ہفتے قبل اس سلسلہ میں ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کو شکایت بھی کی تھی اور ڈی سی سوات نے ڈی ایف او کو آگاہ بھی کیا تھا اور ہدایات بھی جاری کیں تھیں کہ مذکورہ ٹینڈر کو معطل کرکے درختوں کی کٹائی کو روکا جائے تاہم تقریباً بیس دن گزرنے کی بعد آج ایک مرتبہ پھر ڈی ایف او محمد اقبال گنڈاپور کی جانب سے درختوں کی کٹائی کا حکم صادر ہوا اور بڑے بڑے تناور اور صحت مند درختوں کو کاٹا گیا جس پر سول سوسائٹی میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور آج بروز جمعہ سیدو شریف چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ڈی ایف او اقبال گنڈاپور کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ڈی ایف او سوات محمد اقبال گنڈاپور کو فوراً معطل کیاجائے اور اس کے خلاف انکوائری بٹھائی جائے۔مظاہرین نے مزید کہا کہ منتخب نمائیندگان خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں جبکہ غیر مقامی افسران نے سوات کے جنگلات کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

اشتہار

احتجاجیدرختوں کی بے دریغ کٹائیڈی ایف او کے خلافسواتسول سوسائٹیسیدو شریفکی جانب سےمحکمہ جنگلاتمحمد اقبال گنڈاپورمظاہرہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار