اشتہار

ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم خان کی زیرِ صدارت ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر سلیم خان کا کہنا ہے کہ ضلع سوات میں کورونا ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں، چاہتے ہیں ضلع سوات میں کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں اور حفاظتی ویکسین سے محروم نہ رہے، انتظامات کی خود نگرانی کررہا ہوں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ گھر گھر مہم کے تحت ہر بچے تک ٹیکے اور ویکسین پہنچائی جاسکے، ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سوات کے لئے مختلف مہم کا جائزہ لیتے ہوئے اجالاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجالاس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سیدو شریف میں ہوا۔ اجالاس میں ای پی آئی کوآرڈینیٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر خواجہ عرفان، ای پی آئی کوآرڈینیٹر سوات ڈاکٹر لیاقت خان اور دیگر آفیسرز شریک ہوئے۔ اجالاس میں 10 دسمبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لئے انتظامات، گھر گھر کورونا ویکسینیشن اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ سوات کے عوام خصوصاً والدین نے ہر مہم میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور عوامی تعاون سے یہ مہم بھی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے ہیلتھ ٹیموں پر زور دیا کہ وہ مہم کے سلسلے میں بھرپور تیاری کریں

اشتہار

DHO Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار