سوات(زما سوات ڈاٹ کام )23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سوات سٹینڈرڈ سکول اینڈ کالج میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات کے ٹیموں کے درمیان ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر سوات کے ٹیم نے میچ اپنے نام کردیا،علاقہ عمائدین میچ سے لطف اندوز ہوئے، گذشتہ روز سوات ہاکی ایسو سی ایشن نے سوات سپورٹس افیسر کے تعاون سے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہاکی میچ کا انعقاد کیا، جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر سوات کے ٹیم نے دو گول کردئے جبکہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے ٹیم نے کوئی گول حاصل نہیں اور میچ کو ڈپٹی کمشنر سوات کے ٹیم نے جیت لیا،مصطفیٰ کو مین آپ دی میچ قرار دیا گیا،اس موقع پر مہمان خصوصی بونیر ہاکی ایسو سی ایشن کے صدر سید ظاہر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔