سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 24 اکتوبر 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے خدمات تک رسائی (رائٹ ٹو سروسز) کمیشن کا اجلاس ان کے دفتر گلکدہ سیدو شریف میں منعقد ہوا جسمیں مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان کے علاوہ آر ٹی ایس کمیشن خیبر پختونخوا کے چیف کمشنر مشتاق جدون نے بھی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ہر مہینے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے آر ٹی ایس (رائٹ ٹو سروسز) کا اجلاس منعقد ہو گا جس کا مقصد معینہ مدت میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا، خدمات کی فراہمی کے معیار کو قائم رکھنا اور خدمات کو شفاف انداز میں عوام تک پہنچانا ہے اجلاس کے شرکاء میں ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین، کمیٹی کے ممبرز ایڈیشنل ڈی سی سوات،اے سی ہیڈ کوارٹر بابوزئی اور سیکرٹری/ ممبر ڈی ایم اوآر ٹی ایس سوات شامل تھے۔