سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید اشفاق انور طویل عرصہ بعد سوات سے رخصت ہوگئے ، جبکہ ان کی جگہ قاسم علی نئے ڈی پی او سوات تعینات کردئے گئے،جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ائی جی پی خیبرپختونخوا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی پی او سوات سیداشفاق کو سوات سے ہری پور جبکہ لکی مروت سے ڈی پی او قاسم علی کو سوات تبدیل کردیا گیا ہے۔