اشتہار

ڈی پی او سوات کی قیادت میں منشیات کے خاتمے کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:24جنوری2018ء) سوات پولیس کا منشیات کے خاتمے کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل ، پہلی کاروائی میں بین الصوبائی گروپ کے سرغنہ سمیت 10 ارکان گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ، سوات پولیس کی جانب سے منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی قیادت میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی جنہوں نے گذشتہ روز پہلی کاروائی میں میڈ نائٹ آپریشن کیا اور مٹہ کے مختلف علاقوں میں سٹرائیک اپریشن میں بین الصوبائی گروپ کے سرغنہ سمیت گروپ کے دس ارکان کو گرفتار کیا گیا ، جن میں عادل روان ولد زرگرے ، حسین علی ولد زرگرے ، عبداللہ ولد زرگرے ، گل رحیم ولد سوداگر ، ابراہیم ولد خانہ زر ، عالم خان ولد دوا خان ، اسلم ولد عادل روان ساکنان مٹہ شامل ہے کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گروپ کے مزید ارکان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہے ،گروپ کے ٹیم لیڈر ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے میڈیا کو تبایاکہ مذکورہ گروپ ضلع بھر کے منشیات فروشوں کو سپلائی کرتا تھا اور اسکے لئے جدید طریقے سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور خفیہ طور پر انکی نگرانی کی جارہی تھی ، جس پر کاروائی کی گئی ، انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹیم کے افسران کے نام صیفہ راز میں رکھے جارہے ہیں ،جوسفید پرچار میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کی نگرانی کے بعد سٹرائیک اپریشن کریگی اور منشیات کے قلع قمع کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیگی ۔

اشتہار

DPOPolice

اشتہار