ڈی پی او نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو چارج شیٹ دے دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔14ستمبر2017ء ) مینگورہ پولیس اسٹیشن میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کاالزام ثابت ہونے پر ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان نے تشدد کرنے والے دو اہلکاروں کو لائن حاضر کے چارج شیٹ دے دیا ، واقعات کے مطابق سات ستمبر کو مینگورہ پولیس سٹیشن میں بارامہ کے نوجوان ڈرائیور آفتاب اللہ پر مینگورہ پولیس سٹیشن میں تشدد اور ایم پی اے فضل حکیم سے بد اخلاقی کرنے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان نے تشدد میں ملوث دو اہلکاروں اختر علی اور رحمن علی کو فوری طور پر لائن حاضر کرتے ہوئے کوارٹر گارڈ میں بند کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ مزید محکمانہ انکوائری کیلئے دونوں اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی دے دیا ہے ۔

DPOPolice