سوات(زما سوات ڈاٹ کام) نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کو ڈی پی اُو آفس سوات پہنچنے پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، سلامی کے بعد ڈی پی اُو سوات،پولیس افسران آفس سٹاف اور پولیس جوانوں سے ملے۔موصوف اس پہلے بطور ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبر پختونخواہ اپنے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں خدمات کرنے سے پہلے موصوف صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بطور ڈی پی او اپنے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔