سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ذکواۃ ممبرسوات اور تحریک انصاف سٹی کے اہم رہنما ء جہانزیب گوگل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ اپنے ورکروں کے ساتھ انصاف کیا ہے اور اُمید ہے اس بار بھی میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی، میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانزیب گوگل نے کہا کہ تحصیل بابوزئی سٹی مئیر کے ٹکٹ کے لئے انہوں نے بھی درخواست دی ہے اور امید ہے کہ پارٹی کار کردگی کو مدنظر رکھ کر موزوں امیدوار سامنے لائیں گی، انہوں نے کہا کہ2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت سے لے کر اب تک درجنوں شمولیتیں کرکے دیگر پارٹیوں کے اہم افراد کو تحریک انصاف میں شامل کروایا،اس کے علاوہ جلسے جلوسوں اور ریلیوں میں کثیر تعداد میں اپنے کاکرن کھڑے کئے اور تحریک انصاف کی ہر ریلی ہر جلسے کو کامیاب بنایا، انہوں نے کہا کہ اگر کارکردگی اور میرٹ کو سامنے رکھا جائے تو سٹی میں وہ تحریک انصاف کے موزوں اُمیدوار ہے اور اُمید ہے کہ پارٹی میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹیں تقسیم کریں گی۔