اشتہار

کارکن صحافیوں کے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گے، مظہر اقبال/ ارشد خان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے کارکن صحافیوں کے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کرینگے۔ ملک بھر سمیت کسی بھی جگہ کارکن صحافیوں کی حق تلفی ہو گی وہاں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پروفیشنلز ) اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ یہ باتیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پروفیشنلز ) کے صدر مظہر اقبال نے سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا ارشد خان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کی۔ مظہر اقبال نے سیکرٹری اطلاعات کو سوات کے کارکن صحافیوں رفیع اللہ خان گروپ کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے کارکن صحافی عرصہ دراز سے ممبر شپ سے محروم ہے جو ان کا آئینی اور قانونی حق ہے لہذا انہیں آئین کے تحت ممبر شپ دی جائے تاکہ مزید ان کے حق تلفی نا ہو۔جس پر سیکرٹری اطلاعات ارشد خان نے کہا کہ انہوں سے سوات پریس کے صحافیوں کو بتا دیا ہے کہ جب تک کارکن صحافیوں کو ان کے حقوق نہیں دئے جاتے اور سوات کے صحافی اسی طرح گروپ بندی کا شکار رہے تو انہیں کسی قسم کی مراعات نہیں دی جائے گی اور نا ہی میڈیا کالونی میں کوئی پیش رفت ہو سکتا ہے۔ارشد خان نے مظہر اقبال کو یقین دہانی کرائی کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہی ہونگے اور کسی کو بھی دوسرے صحافیوں کے حقوق غصب نہیں ہونے دینگے۔جس پر صدر مظہر اقبال نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہا کیا کہ جو باتیں انہوں نے کہی ہے اس کو عملی جامہ بھی پہنایا جائے۔

اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار