سوات(زما سوات ڈاٹ کام:28اکتوبر2017ء) کالام شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا جس کے بعد حادثے کا شکار ہونے والے ٹرکوں کی تعداد نو ہو گئی، ذرائع کے مطابق کالام کے علاقہ اتروڑ میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ایک اور ٹرک اُلٹ گیا،مقامی عمائدین کے مطابق سڑک پر ٹھیکداروں کی کارکردگی ناقص ہے،اتروڑ سڑک پر ٹھیکدار انتہائی خطرناک جگہوں کو نظرانداز کرکے اپنی من مانی سے آسان اور غیر ضروری جگہوں پر تعمراتی کام کررہے ہیں جس کے باعث ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیادہ تر سبزیوں سے بھری گاڑیاں الٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے تاحال کئی افراد زخمی اور لاکھوں کی سبزیاں ضائع ہوچکی ہے مگر مقامی ایم پی اے،ایم این اے اور متعلقہ حکام نے چپ سادھ لی ہے۔واضح رہے کہ کالام شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے مختلف مقامات پر اس سے قبل بھی آٹھ ٹرک حادثے کا شکار ہو ئے ہیں۔