اشتہار

کالام، اتروڑ میں احساس پروگرام کرپشن کیس، سنسنی خیز انکشافات جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کل کالام اتروڑ میں بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام / احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو دی جانے والی رقوم میں سے فی نفر 400 روپے کمیشن کاٹنے والے واقعہ میں انکشافات جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اتروڑ کے مقامی پی ٹی آئی رہنما نے سیاسی سکورنگ کیلئے اے سی بحرین کو اڈیو پیغام میں دو افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا “حکم” دیا جس پر کالام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زبیر ولد اورنگزیب، محمد سلیم ولد گل زادہ اور احسان رحیم ولد رحیم داد کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی تاہم مذکورہ مقامی سیاسی شخص نے مداخلت کرتے ہوئے اپنے پارٹی ورکر احسان رحیم ولد رحیم داد سکنہ گبرال کو ایف آئی آر سے بچا لیا۔
کالام اتروڑ کے عوام نے پولیس میں سیاسی مداخلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ڈی پی او سوات، وزیر اعلی محمود خان اور وزیر اعظم عمران خان سے مداخلت کی اپیل کی ہے ساتھ ہی کالام کے مقامی صحافی نے آئی جی خیبر پختونخوا کے نام ایک کھلا خط بھی لکھا ہےجس میں واقعہ کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گزارش کی ہے۔

اشتہار

ehsaas programehsaas program corruptionkalam utror corruptionpolitical policepti corruption scandal
Comments (0)
Add Comment

اشتہار