کالام، مبینہ پی اے ایف کے اہلکاروں کا ٹمبر ضبط اور بھاری جرمانہ کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی سیاحتی وادی کالام میں محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں نے ٹمبر سمگلرز دھرلئے تھے، جو خود کو پاکستان ائیرفورس کے اہلکار ظاہر کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ پی اے ایف کی گاڑی کو لگنے والے بورڈ ایرو نمبر Broad Arrow Number کو پٹی سے چھپا دیا گیا تھا۔

محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں نے بورڈ ایرو نمبرپلیٹ والی گاڑی 16 نگز جوکہ 32 سلیپران بنتے ہیں کو ملزمان سمیت اپنی تحویل میں لے کر فارسٹ آفس میں بند کردیا تھا۔ بعد میں مینگورہ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹھیکدار نے محکمہ فارسٹ کو 141000 روپے جرمانہ ادا کرکے اہلکاروں اور گاڑی کو چھڑوا دیا اور موقف پیش کیا کہ اس میں پی اے ایف کا کوئی قصور نہیں تھا۔ غلط فہمی سے پی اے ایف کا نام سامنے آگیا ہے، جبکہ ٹمبر کو محکمہ فارسٹ نے ضبط کرلیا۔

ڈی ایف او صدیق نے کسی قسم کی رعایت دئے بغیر فارسٹ ایکٹ کے تحت ملزمان کو سزا دیتے ہوئے بتایا کہ کالام کی خوبصورت جنگل کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔

محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں کی اس بروقت اور بڑی کاروائی کو عوام نے سراہا اور جنگلات کے تحفظ کے لئے محکمہ فارسٹ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔

Timber Smuggling
Comments (0)
Add Comment