سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیاحتی مقام کالام کے گاؤں مٹلتان مٹلی میں ڈپریشن کے شکار شخص نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، آختی اطلاعات تک لاش کی تلاش جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق مٹلتان کے گاؤں مٹلی کے رہائشی 45 سالہ عبدالحمید ولد عبدالمتین نے اوشو پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا چراغ گل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ڈپریشن کا شکار تھا ۔آخری آمدہ اطلاعات کے مطابق دریا میں لاش کی تلاش جاری رہی۔