کالام: آئل ٹینکر پھسل کر سڑک پر الٹ گیا، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بروقت کارروائی سے ٹریفک بحال کر دی گئی۔

سوات (زما سوات): سیاحتی مقام کالام کے علاقے بلوموشن میں آئل ٹینکر پھسل کر روڈ پر گر گیا، جس کی وجہ سے کالام روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا۔

حادثے کے بعد اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کے ذریعے آئل ٹینکر کو ریسکیو کیا۔ ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق، کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد کالام روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔