سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔ایچ ایم کالامی ) کالام مگس پیٹ تنازعہ پر اب تک دو فریقین سے 7 افراد جاں بحق، جبکہ 25 زخمی ہوچکے ہیں، گرینڈ جرگہ کا امن معاہدہ کامیاب، سیر فائیر کردی گئی اور یرغمالیوں کا تبادلہ کردیا گیا۔ اتروڑ کے دس محصورین اور کالام کے پندہ محصورین کو جرگے کے ذریعے گھروں کو بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ اتروڑ اور کالام عوام کے مابین مگس پیٹ کے زرعی اراضی پر تنازعہ چل رہا تھا۔ تنازعہ اس وقت خونریر لڑائی میں بدل گیا، جب دونوں فریقین کا متازعہ جگہ پر آمنا سامنا ہوا۔ ہاتھاپائی کے بعد دوران فائیرنگ شروع ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک سات افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مقتولین کی پہچان واحدالرحمن ولد اکرم خان، محمد ریاض ولد نمروز، حضرت عمر ولد زیارت فقیر، سید عمر ولد زیارت گل اور محمد رحیم ولد میاں نور ساکنان اتروڑ سے ہوئی ہے، جبکہ کالام سے ایک شخص محمد نبی ولد گجر خان جاں بحق ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک 25 افراد زخمی ہوچکے ہیں، جن میں سے چھ شدید زخمیوں کا علاج سیدو شریف اسپتال میں جاری ہے۔ جرگہ کی کامیابی کے بعد علاقے میں حالات معمول پر آگئےہیں اور پولیس نے بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔جرگے کے ذریعے اتروڑ کے دس اور کالام کے پندرہ محصورین کو گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
ایس پی اپر سوات دریش خان پولیس نفری سمیت مگس پیٹ کے مقام تک پہنچ چکے ہیں اور آرمی کی بھاری نفری نے بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔