سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات،کالام اور اتروڑ کے اقوام کے اراضی کے تنازعہ پر اوشو،مٹلتان،مدین اورکمراٹ کے مشران کا فریقین سے جرگہ،فائر بندی کے بعد جرگے کی ہدایات پر اوتروڑ اور کالام کے یرغمال افراد رہا،اوتروڑ کے جاں بحق افراد کی نعشیں لواحقین کے حوالے،فائر بندی کے بعد کالام بازار کھل گیا،کاروباری سرگرمیاں بحال،سیاحوں کی کالام آمد کا سلسلہ دوبار ہ شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ کالام کے قوم اور اوتروڑ کے قوم مابین اراضی کے تنازعہ پرکالام،اوشو،مٹلتان،مدین اور کمراٹ کے مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا مصالحتی جرگے نے فوری طورپر فائر بندی کے بعد دونوں فریقین کے طرف سے یرغمال بنائے گئے افراد کو فوری طورپر رہا کرادیا جبکہ اوتروڑ قوم کے جاں بحق افرا د کی نعشیں بھی جرگہ نے لواحقین کے حوالے کردی ہے ادھر فریقین کے مابین فائر بند ی کے بعد کالام میں سیاحتی اور کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی ہے اور ایک دن کے بندش کے بعد کالام بازار مکمل طورپر کھل گیا ہے وادی میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شرو ع ہوگیا ہے اور سیاح کالام اور دیگر مضافاتی علاقوں کی سیر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔