اشتہار

کالام شاہراہ ایک ہفتے بعد بھی بحال نہ ہو سکی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) برف باری کے باعث بند ہونے والی کالام شاہراہ ایک ہفتے بعد بھی چھوٹی گاڑیوں کے لئے بحال نہ ہوسکی۔ بالائی علاقوں مٹلتان، اتروڑ اور گبرال کے علاقہ مکینوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ وادی کالام شاہراہ گوریت اور جاخ کے مقامات پر برفانی تودے گرنے سے بند ہوچکی تھی۔ جاخ اور دیگر مقامات پر تحصیل بحرین انتظامیہ نے سڑک بحال کردی ہے، لیکن جاخ کے مقام پر بھاری مقدار میں برفانی تودہ گرنے کے باعث صرف فوربائی فور گاڑیاں کراس کرسکتی ہے۔ چھوٹی گاڑیوں اور ہائس کے لئے راستہ بند ہونے کے باعث کرائیوں میں بھی دگنا اضافہ ہوچکا ہے۔ اہلیان کالام نے محکمہ این ایچ اے سے مزید مشینریاں فراہم کرکے فوری طور پر سڑک بحال کرنے کا مطالبہ کرلیا ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔

اشتہار

Kalam Road
Comments (0)
Add Comment

اشتہار