کالام شاہراہ کو ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل بحرین سے کالام تک روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ برف باری میں جاخ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے کالام روڈ بند ہوگئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان نے رابطہ پر بتایا کہ سرکاری اہلکاروں نے دن رات محنت کرکے روڈ سے تودہ ہٹاکر منگل کی رات سے کالام روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔

KalamOpenRoad
Comments (0)
Add Comment