ات (زما سوات ڈاٹ کام:07مارچ2018)کالام روڈ تعمیراتی کام میں ناقص میٹرئل استعمال پر تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب کا ایکشن ۔ ناقص میٹرئل استعمال شدہ تعمیراتی کو حبیب اللہ ثاقب کی نگرانی میں کنسٹریکشن منیجر کی موجودگی میں گرادیا گیا ۔ دوبارہ تعمیرکرنے کی ہدایت ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب نے کہا کہ گزشتہ دنوں عوامی شکایات پر رات کے وقت چم گھڑی میں کالام روڈ تعمیراتی کام کے دوران اے سی بحرین اور دیگر افیسرز کے ہمراہ چھاپے کے دوران ناقص میٹرئل کا استعمال موقع پر پکڑا گیا تھا جو آج کنسٹریکشن منیجر کے موجودگی میں گرادیا گیا ۔ تحصیل ناظم نے کالام روڈ پر کام کرنے والے تمام ٹھیکیداروں کو معیاری کام کرنے کی ہدایت کی بصورت دیگر کام کو دوبارہ کرنا پڑے گا ۔
اشتہار