اشتہار

کالام فیسٹول کی رنگا رنگ تقریبات جاری،دوسرے روز آتش بازی کا مظاہرہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔16ستمبر2017ء )سوات کی وادی کالام میں سہ روزہ کالام فیسٹول دوسرے روز بھی جاری رہا،مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کی کثیر تعداد نے فیسٹول میں شرکت کی، فیسٹول کے دوسرے روز آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے، کالام کے شاہی گراؤنڈ میں میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مقامی گلوکاروں سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کر کے حاضرین کو ناچنے پر مجبور کیا، فیسٹول کے دوسرے روز بھی لگائے گئے مختلف اسٹالوں پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بھیڑ لگی رہی اور خریداری کرتے ہوئے نظر آئے،فیسٹول میں شرکت کے لئے آئے ہوئے سیاحوں نے فیسٹول کو خوب سراہا اور کہا کہ اس سالانہ فیسٹول سے یہاں کی سیاحت کو فروغ ملے گا، انہوں نے کہا کہ سوات ایک جنت نظیر وادی ہے اور لوگوں کو اب یہاں آنا چاہئے،سیاحوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ سڑکوں کی عدم تعمیر کی وجہ سے کالام پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر حکومت کالام شاہراہ کی بحالی پر خصوصی توجہ سے تو یہاں کی سیاحت مزید بہتر ہو گی، فیسٹول اتوار کے روز تک جاری رہیگا اور اختتامی روز تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اوروزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک خصوصی شرکت کریں گے۔

اشتہار

KalamSummer Festival

اشتہار