سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔09اگست2017ء)سوات کے علاقہ کالام میں این وائی او کا شمولیتی ورکر زکنونشن منعقد ہوا۔ جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں کارکنوں نے اے این پی میں شمولیت اختیار کی۔کنونشن سے ایڈوکیٹ سنگین خان ، ایم پی اے پی کے پچاسی سید جعفرشاہ، اے این پی کے ضلعی ایڈوائزر ڈاکٹر ظہور احمد یوسفزئی، سنیٹر امرجیت ملہوترا، این وائی او کے بانی راہنما سید شیرعباس اور ملک امیر سید نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں سنگین خان کا کہنا تھا کہ این وائی او کے نوجوانوں کی انتھک جدوجہد سے اے این پی صوبے میں پھر سے مضبوط ترین پارٹی بن چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں اے این پی صوبے میں کلین سویپ کرے گی۔ سید جعفرشاہ کا کہنا تھا کہ پی کے پچاسی سے نوجوانوں کا کردار لائق تحسین ہے۔ سید شیرعباس نے کہا کہ نوجوانوں کی دلچسپی اور دھڑا دھڑ شمولیت سے واضح ہوچکا ہے کہ اے این پی پی کے پچاسی میں ہیٹرک کرے گی۔
اشتہار