سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) فرانس حکومت کے خلاف جے یو آئی کے زیر اہتمام زبردست احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے کالام بازار میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کے ردعمل پر فرانس سے تمام سفارتی تعلقات ختم کرکے ان کے خلاف بھرپور انداز میں آواز اٹھائی۔ انہوں نے حکومتی وزراء کی زبان درازی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ قوم سے معافی مانگ لیں۔مظاہرے سے چئیرمین پختونخوا امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن رحمت دین صدیقی، امیر جے یو آئی کالام مفتی اخترحسین، مولانا حبیب اللہ ، ثابق تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، مولانا نصیب اللہ صفدر، جے ٹی آئی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوات حافظ ابن روزی، مولانا اقبال اور دیگر نے خطاب کیا۔مظاہرین نے پشاور مدرسے پر دہشت گردانہ حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے فوری طور پر ملوث دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کا مطالبہ کیا۔