سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 جولائی 2018ء) کالام اور مضافاتی علاقوں میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی، درجنوں افراد ہسپتال میں داخل،ہر عمر کے افراد وباء کے شکار، متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کیلئے کالام سول ہسپتال لایا جارہا ہے تاہم ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سیدو شریف، مدین اور خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے تین مریضوں کے گردے فیل ہو چکے ہیں ، مینگورہ شہر سے سو کلومیٹر دور اور دشوار گزار خراب سڑک کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ابھی تک محکمہ صحت کی جانب سے کوئی بھی اقدام عمل میں نہیں لایا گیا،