سوات (زما سوات ڈاٹ کام) بحرین تا کالام 13 عدد پلوں پر تعمیراتی کام سیاسی رسہ کشی کا شکار ہوگیا،پلوں کی عدم تعمیر کے باعث سیاحت کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رحمت دین صدیقی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کالام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ضلع تک توسیع دینے کی مخالفت کرتے ہیں،کالام بیوٹی فیکیشن پروجیکٹ میں گھپلوں کے لئے جوڈیشل انکوائیری مقرر کی جائے،انہوں نے کہاکہ ٹوارزم فنڈ کا کوئی پتہ نہیں کالام میں ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا،سوات موٹر وے فیز ٹو کی مخالفت کرنے والے سیاحت دشمن ہیں،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن میں ہرقسم۔ٹیکس کی مخالفت کرتے ہیں،کالام کے عوام مہمانوں کو خوش آمدید کہنے اور ان کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں،مری واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔