سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10مارچ2018) کالام سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو اسلام آباد میں نا معلوم افراد نے بے دردی سے قتل کردیا۔ نوجوان جماعت اسلامی یوسی 48 سرائے خربوزہ اسلام آباد سے جماعت اسلامی کا صدر تھا۔ سوات کی وادی کالام سے تعلق رکھنے والا نوجوان امدادالحق گذشتہ رات گھر سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا ، جس کی لاش صبح دس بجے قریبی کھائی سے ملی۔ لاش ملنے کے بعد تھانہ ترنول پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ لاش کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق امدادالحق کو رات گیارہ بجے چھ فٹ کے فاصلے سے گولیاں چلاکر مارا گیا تھا اور بعد ازاں لاش کو کھائی میں پھینک دیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہوچکی ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تفتیش کی جارہی ہے۔
اشتہار