اشتہار

کالام کمراٹ روڈ کے لئے5ارب مختص کئے گئے ہیں،ڈی سی جنید خان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نے کہا ہے کہ کمراٹ کالام سڑک کی تعمیر کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے ہے، 113کلومیٹر سڑک تعمیرکرنے کے لئے وزیراعلیٰ نے خطیرفنڈ منظور کی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائی جارہی ہے اور اس مقصد کیلئے رربوں روپے خرچ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ دینے کے لئے حکومت نے مخلصانہ اقدامات اٹھارکھی ہے اورعلاقے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان نے کمراٹ کالام 113کلومیٹر سڑک کی تعمیرکیلئے 5 ارب روپے کی منظوری ہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیرسے نہ صرف علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا، بلکہ دونوں اضلاع تک لوگو ں کی رسائی میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ سوات کو اللہ تعالیٰ نے جس حسن اوررعنائیوں سے نوازاہے۔ وہ اپنی مثال آپ ہے۔ سوات میں دریاؤں کی پانی، پہاڑی سلسلہ جنگلات اورکھلے میدان ہیں جوانتہائی کم علاقوں میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں مزید سیاحتی علاقوں کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ گبین جبہ، مہوڈنڈ کو بھی حکومت نے توجہ کامرکز بنارکھاہے۔

اشتہار

Deputy Commissioner Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار