کالام کوہستان کے لوگوں کو سوات آنے کی اجازت، ہدایات نامہ بھی جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات نے کالام کوہستان کے لوگوں کو انے کی اجازت دیدی ہے، ڈی سی سوات ثآقب رضا اسلم کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کالام، مانکیال،اتروڑ،گبرال کے لوگوں کو اپنے نام ڈی سی افس لانے کی ہدایات جاری کردی ہے، ڈی سی سوات کا کہناہے کہ اپر سوات کے جولوگ سردیاں گزارنے کیلئے سوات سے دیگرشہروں کو گئے ہیں اور واپس انا چاہتے ہیں وہ اپنے ناموں کا اندراج کریں، ڈی سی سوات کا کہناہے کہ واپس انے والے جن افرادمیں کورونا وائرس کے علامات پائے جائیںگے ان کو کورنٹائن کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ واپس انے والوں کو فلائنگ کوچ، ٹرک اور چھوٹی گاڑیوں میں ائے ، ڈی سی سوا ت کا کہنا ہے کہ انے والے تمام لوگوں کی مکمل سکریننگ کی جائے گی تاکہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکیں۔

KalamkohistanSwat
Comments (0)
Add Comment