اشتہار

کالام کے جنگلات میں آتشزدگی،قیمتی درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:15نومبر2017ء)سوات کوہستان کے مختلف علاقوں میں جنگلات آگ کی لپیٹ میں، اب تک سینکڑوں کی تعداد میں قیمتی دیار کے درخت جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ سوات کوہستان کے علاقوں، گورنئی، انکر، پلوگاہ اور اتروڑ کی جنگلات میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر لگی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے۔ جس کے باعث اب تک سینکڑوں کی تعداد میں قیمتی دیار کے درخت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق محکمہ فارسٹ کے اہلکار انکر کے مقام پر آگ بجانے کی کوششوں میں مصروف ہے، جبکہ گورنئی میں لگی آگ کو پچھلے ایک ہفتے سے نظرانداز کردیا گیا ہے، جس کے باعث آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے اور مزید قیمتی درخت ضائع ہورہے ہیں۔اس حوالے سے جب محکمہ فارسٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔

اشتہار

FireForestKalam

اشتہار