اشتہار

کالام کے گاؤں اتروڑ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، بارہ سو مریضوں کا معائنہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 30 آگست 2018ء) جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پر سوات کے علاقہ اتروڑ میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں میل اور فی میل ماہر ڈاکڑوں نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا ، جس میں 4 سول ڈاکٹرز بھی تھے جن میں 2 فی میل جبکہ 2 میل ڈاکٹرز شامل تھے انکے علاوہ 5 آرمی کے ڈاکٹرز نے خدمات اںجام دئے نو ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے 1200مریضوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کیں جن میں مرد ،عورتیں اور بچے شامل تھے۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھیں گے کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے ، فری میڈیکل کیمپ پر70میڈیکل بٹا لین کے کرنل صدیق نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ، ہم ہر مشکل گھڑی میں سوات کی عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے اس موقع پر علاقہ کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کئے جائیں گے جس سے عام لوگ مستفید ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ 5 ستمبرکو خوازہ خیلہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جا ئے گا جس میں آنکھوں کا مفت علاج کیا جائے گا ، اس پر اس علاقہ کے عمائدین نے ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا ۔

اشتہار

ادویات کے فراہمیپاک آرمیسواتفری میڈیکلقیامکی جانب سےکیمپ کا انعقدلوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیامریضوں کا مفت معائینہمستفیدہمہ وقت کوشاں
Comments (0)
Add Comment

اشتہار