اشتہار

کالجوں میں طلبہ و طالبات کے داخلوں کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 11 ستمبر 2018ء) صوبائی حکومت نے سوات کے کالجوں میں طلبہ و طالبات کے داخلوں کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوری و ہنگامی اور طویل المیعاد دونوں سطح پر ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے جامع منصوبہ بندی وضع کی گئی ہے جس میں انٹر میڈیٹ اور بی ایس کی سیٹوں کے علاوہ بوائز و گرلز کالجز کی تعداد میں اضافہ بھی شامل ہے اس کا انکشاف رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے ڈی سی آفس سید و شریف کے کانفرنس روم میں داخلو ں کے مسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سوات یو نیورسٹی، جہانز یب کالج و گرلز ڈگری کالج کے وی سی اور پرنسپلز کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں گورنمنٹ جہانزیب ڈگری کالج کے زیرتعمیر بلاکس کی جلد تکمیل اور اضافی تدریسی عملے کی بھرتی سمیت کئی دیگر امور کا بھیجائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اس خطے کے سپوت ہیں اور وہ تعلیم سمیت تمام شعبوں میں یہاں سے پسماندگی اور غربت کے داغ دھونا چاہتے ہیں انہوں نے تعلیمی اداروں اور محکموں کو طلبہ کی گنجائش کے مطابق نشستوں اور کالجز میں اضافے کیلئے تمام ڈیمانڈز اور سفارشات و تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان پر جلد از جلد عمل یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہاکہ ہمیں اب ملکر پورے اخلاص کے ساتھ سوات میں تعلیمی انقلاب بر پا کرنا ہے کیونکہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے انہوں نے یہاں کے کافی ذہین طلبہ کو محض نشستوں میں کمی کے سبب والدین سمیت روتے اور مدد کی اپیل کرتے دیکھا ہے جس پر وہ تڑپ کر رہ جا تے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں انہوں نے تما م سماجی اور ترقیاتی شعبوں میں کام کئے اور منصوبے مکمل کئے مگر اب اگلے پانچ سالوں میں تعلیم اور صحت ان کے دو اہداف ہونگے کیونکہ ان شعبوں میں ترقی کرکے ہی ہم ترقیافتہ قوم بن سکتے ہیں اور سواتی قوم کو خوشحال بنانا ان کا دیرینہ خواب ہے انہوں سوات میں طلبہ و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضلع میں تین بوائز اور دو گرلز نئے کالجوں کے قیام کی ضرورت سے اتفاق کیا انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ذریعے جامع سروے کرایا جارہا ہے نہ صرف سوات بلکہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ٹیکنیکل بنیاد پر سروے رپورٹ مکمل کرکے ان علاقوں اور مقامات کی نشاندہی کی جائے گی جہاں نئے بوائز اور گرلز کالجوں کی اشد ضرورت ہوگی اور اسی بنیاد پر ترقیاتی عمل آگے بڑھایا جائے گاانہوں نے کالج انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ وہ کالج اور ہاسٹلز میں نظم و ضبط اور تعلیم و تدریس کا مثالی ماحول قائم کریں طلبہ کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیں اور انہیں غیرصحتمند سرگرمیوں اور رجحانات سے مکمل طور پر محفوظ بنائیں جو روحانی والدین کی حیثیت سے اساتذہ اور پروفیسرز کے بنیادی فرائض میں بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں موجود بعض کالی بھیڑیں اور مافیا اپنے مذموم مفادات کیلئے نوجوانوں کو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں جن کا بنیادی ہدف ہمارے تعلیمی ادارے ہیں اور اس کا تدارک ہر جگہ اور ہر سطح پر ہونا چاہئے انہوں نے کالج کے تمام شعبوں میں بی ایس پروگرام کے معیار کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ معیار صوبے بھر میں بہتر ہے۔

اشتہار

ٹھوس اقداماتحل کرنے کیلئےداخلوں کا مسلہسواتطالباتطلبہکا فیصلہکالجوں میںمستقل بنیادوں پر
Comments (0)
Add Comment

اشتہار