اشتہار

کالج کالونی خائستہ کورونہ میں ایم پی اے فضل حکیم نے روڈ کا افتتاح کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم دل و جان سے قوم کو ریلیف دینے میں مصروف عمل ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اوران کی بہتر خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے, سوات کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج کالونی خائستہ کورونہ میں روڈ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جسمیں میں تعلیم، صحت، صاف پانی،شاہراہوں کی تعمیر،گلی کوچوں کی پختگی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں پر سیاسی وابستگی کے بغیر کام عوام کی خواہشات اور مشاورت سے مکمل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سوات میں جاری ترقیاتی کاموں پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ معیار کے مطابق ترقیاتی کام وقت پر مکمل ہوں

اشتہار

Fazal Hakeem
Comments (0)
Add Comment

اشتہار