سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 06 ستمبر 2018ء) سوات کے کانجو ائر پو رٹ میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی ملاکنڈ آرمی ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل خالد سعید تھے تقریب میں ان کے علاوہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر السلام ،آرمی افسران ، سوات کے شہدا کے اہل خانہ اورمختلف سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا ۔جس میں بچوں نے ملی نغمے تقاریر اور مختلف خاکے پیش کئے ۔ آرمی کے جوانو ں نے یوم دفاع کے حوالہ سے ڈرل پریڈ کی ۔ جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن نے پرچم کشائی کی ،یادگارشہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی ۔ جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل خالد سعید نے کہا کہ 6 ستمبرہماری عسکری تاریخ کا اہم دن ہے یہ دن ہمیں جنگ ستمبر کے دنوں کے یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جارہیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیا تھا اس دن بہادر پاکستانی شہریوں نے اپنی مسلح افواج کیساتھ یکجہتی کا مثالی مظاہرہ کیا ۔